نعتیں

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا
ذکر ِ رسولِ پاک بُھلایا نہ جائے گا

وہ خود ہی جان لیں گے ، جتایا نہ جائے گا
ہم سے تو اپنا حال سُنایا نہ جائے گا

ہم کو جز ا ملے گی محمد (ﷺ)سے عشق کی
دوزخ کے آس پاس بھی لایا نہ جائے گا

کہتے تھے ، بلال ؓ تشدد سے کفر کے
عشق نبی کو دل سے نکالا نہ جائے گا

بے شک حضور شافعِ محشر ہیں منکرو
کیا اُن کےسامنے تمہیں لایا نہ جائے گا ؟

مانے گا اُ ن کی بات خدا حشر میں نصیؔر
بِن مصطفٰے خدا کو منایا نہ جائے گا

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button