نعتیں

آگیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے

آگیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے

جس کی مدحت میں اتارا رب نے یہ قرآن ہے

ہو بیاں کیسے فضیلت آمنہ کے چاند کی

اس کی تو ہر ادا پر بالتا قرآن ہے

سنگریزے بول انھیں جب حکم ہو سرکار کا

دیکھ نجدی ان کی تو پتھر کو بھی پہچان ہے

جس کی ہیبت سے پہاڑوں پر ہوں طاری زلزلے

سینہ محبوب پر اترا یہی قرآن ہے

آمنہ تجھ کو مبارک تیرے گھر جلوہ فکن

آج وہ ماہِ رسالت نبیوں کا سلطان ہے

کوئی بھی تم سا حسیں اے میرے ماہِ مبیں

دونوں عالم میں نہیں ہے یہ میرا ایمان ہے

وقتِ آمد رب کی رحمت کے جو صدقے واں بٹے

آج اسی رحمت کا طالب یا نبی سلمان ہے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button