نعتیں
اللہ نے یہ شان بڑھائی تیرے در کی
اللہ نے یوں شان بڑھائی ترے در کے
بخشی ہے ملائک کو گدائی ترے در کے
پانے کو تو خورشید و قمر چرخ نے پائے
کیا پایا اگر خاک نہ پائی ترے در کے
جنت نے اتارے تو بہت نور کے نقشے
تصویر مگر ہاتھ نہ آئی ترے در کے
حوروں نے، ملائک نے، اجنا نے، بشر نے
کس کس نے کہاں بھیک نہ پائی ترے در کے
اللہ کے گھر سے ہے رسائی ترے در تک
اللہ کے گھر تک ہے رسائی ترے در کے
لے جائے گی اک دن مجھے طیبہ میں اڑا کر
جس وقت ہوا جھوم کر آئی ترے در کے
محشر میں بھی اس شان سے جاوں گا منور
رکھے ہوئے کاندھے پہ چٹائی ترے در کے