نعتیں

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​

پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبیﷺ سے​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

بھاتی نہیں ہمدم مجھے جنّت کی جوانی​
سنتا نہیں زاہد سے میں حوروں کی کہانی​

عاشق ہوں مجھے عشق ہے دیوار نبیﷺ سے​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

واللہ رازدار ہیں طیبہٰ کے باب کے​
بکھرے ہوئے ورق مری دل کی کتاب کے​

مجھ کو سنبھالیئے مجھے اپنی جناب سے​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت​
ہر اشک پہ اک خُلد ہے ہراشک کی قیمت​

تحفہ یہ ملا ہے مجھے دربار نبیﷺ سے​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

حاضر گدائے در ہے شہنشاہ ! السلام ​
مولا سلام سرورِذی جاہ ! السلام​

دونوں جہاں کے قبلہ ء حاجات ! السلام​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبیﷺ سے​
آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبیﷺ سے​

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button