احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری،  کتاب ایمان، حدیث نمبر51

صحیح بخاری،  کتاب :ایمان، حدیث نمبر51

ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، انھوں نے صالح بن کیسان سے ، انھوں نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے ، ان کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی ، ان کو ابوسفیان بن حرب نے کہ ہرقل روم کے بادشاہ  نے ان سے کہا ۔ میں نے تم سے پوچھا تھا کہ اس رسول کے ماننے والے بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں ۔ تو نے جواب میں بتلایا کہ وہ بڑھ رہے ہیں ۔  ٹھیک ہے ایمان کا یہی حال رہتا ہے یہاں تک کہ وہ پورا ہو جائے اور میں نے تجھ سے پوچھا تھا کہ کوئی اس کے دین میں آ کر پھر اس کو برا جان کر پھر جاتا ہے؟ تو نے کہا ۔ نہیں ، اور ایمان کا یہی حال ہے ۔ جب اس کی خوشی دل میں سما جاتی ہے تو پھر اس کو کوئی برا نہیں سمجھ سکتا ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button