Sahih Al Bukhariاحادیث

Sahih Al Bukhari The Book of Belief Hadith No 46

صحیح بخاری،    کتاب :ایمان،          حدیث نمبر46       
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا ، کہا مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا ، انھوں نے اپنے چچا ابوسہیل بن مالک سے ، انھوں نے اپنے باپ ( مالک بن ابی عامر ) سے ، انھوں نے طلحہ بن عبیداللہ سے وہ کہتے تھے نجد والوں میں ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، سر پریشان یعنی بال بکھرے ہوئے تھے ، ہم اس کی آواز کی بھنبھناہٹ سنتے تھے اور ہم سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ نزدیک آن پہنچا ، جب معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام دن رات میں پانچ نمازیں پڑھنا ہے ، اس نے کہا بس اس کے سوا تو اور کوئی نماز مجھ پر نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں مگر تو نفل پڑھے ( تو اور بات ہے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔ اس نے کہا اور تو کوئی روزہ مجھ پر نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں مگر تو نفل روزے رکھے ( تو اور بات ہے ) طلحہ نے کہا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا بیان کیا ۔ وہ کہنے لگا کہ بس اور کوئی صدقہ مجھ پر نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں مگر یہ کہ تو نفل صدقہ دے ( تو اور بات ہے ) راوی نے کہا پھر وہ شخص پیٹھ موڑ کر چلا ۔ یوں کہتا جاتا تھا ، قسم خدا کی میں نہ اس سے بڑھاؤں گا نہ گھٹاؤں گا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ سچا ہے تو اپنی مراد کو پہنچ گیا ۔
 
Translation in English
Reference: Sahih Al Bukhari, The Book of Belief, Chapter No 2, Book No 2, Hadith No.46

Narrated ” Ubaidullah:

A man from Najd with unkempt hair came to Allah’s Messenger (PBUH) and we heard his loud voice but could not understand what he was saying, till he came near and then we came to know that he was asking about Islam. Allah’s Messenger (PBUH) said, "You have to offer prayers perfectly five times in a day and night (24 hours).” The man asked, "Is there any more (praying)?” Allah’s Messenger (PBUH) replied, "No, but if you want to offer the Nawafil prayers (you can).” Allah’s Messenger (PBUH) further said to him: "You have to observe fasts during the month of Ramadan.” The man asked, "Is there any more fasting?” Allah’s Messenger (PBUH) replied, "No, but if you want to observe the Nawafil fasts (you can.)” Then Allah’s Messenger (PBUH) further said to him, "You have to pay the Zakat (obligatory charity).” The man asked, "Is there any thing other than the Zakat for me to pay?” Allah’s Messenger (PBUH) replied, "No, unless you want to give alms of your own.” And then that man retreated saying, "By Allah! I will neither do less nor more than this.” Allah’s Messenger (PBUH) said, "If what he said is true, then he will be successful (i.e. he will be granted Paradise).”

 

 
الحديث باللغة العربية
صحیح البخاری،كتاب الإيمان، کتاب نمبر۲، حدیث نمبر۴٦ 
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ، ثَائِرُ الرَّأْسِ، يُسْمَعُ دَوِيُّ صَوْتِهِ، وَلاَ يُفْقَهُ مَا يَقُولُ حَتَّى دَنَا، فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُ عَنِ الإِسْلاَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ‏”‏ خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ ‏”‏‏.‏ فَقَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهَا قَالَ ‏”‏ لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ‏”‏‏.‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏”‏ وَصِيَامُ رَمَضَانَ ‏”‏‏.‏ قَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهُ قَالَ ‏”‏ لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ‏”‏‏.‏ قَالَ وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الزَّكَاةَ‏.‏ قَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهَا قَالَ ‏”‏ لاَ، إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ‏”‏‏.‏ قَالَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لاَ أَزِيدُ عَلَى هَذَا وَلاَ أَنْقُصُ‏.‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏”‏ أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ ‏”‏‏.‏
<< Go Back to the Sahih Bukhari Main Page 

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button