نعتیں

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی
میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

خدا رکھے آباد اہل نظر کو
محمد ﷺ کا میلاد ہوتا رہے گا

محمدﷺ دیا حق نے اسم گرامی
ہمیں جان سے پیارا ہے یہ نام نامی

وسیلہء رومی وظیفہء جامی
یہی نام ہے یاد ہوتا رہے گا

گدا ہے جو شاہ امم ﷺکی گلی کا
اسے کوئی طعنہ نہ دے مفلسی کا

وہ اجڑا نہیں ہے کرم ہے سخیﷺ کا
حقیقت میں آباد ہوتا رہے گا

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button