نعتیں

نہ میں نام انکا جپوں تو کیوں

نہ میں نام انکا جپوں تو کیوں
میں نہ ان کے در پہ جھکوں تو کیوں

جب حکمِ ربِ کریم ہے
نہ درود ان پہ پڑھوں تو کیوں

وہ سراپا رحمتِ کبریا
انھیں رحمتِ حق نہ کہوں تو کیوں

وہ ہیں مرکزِ دنیا و دیں
میں جو دور ان سے رہوں تو کیوں

ہر سمت ان کا ظہور ہے
غمِ ہجر پھر میں سہوں تو کیوں

جو شرم سے پانی کرے مجھے
کوئی ایسا کام کروں تو کیوں

میں غلام احمدِ مصطفےٰ
بن دید ان کی مروں تو کیوں

ہر سانس صدقہ انہی کا ہے
بنا عشق انکے جیوں تو کیوں

ہوئی ختم ان پہ پیغمبری
جو نہ کلمہ ان کا پڑھوں تو کیوں

بنا مدحتِ پاکِ مصطفےٰ
کوئی اور چیز لکھوں تو کیوں

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button