نعتیں

میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم

میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم
کردے میرے آقا اب نظر کرم

میں تو بے سہارا ہوں دامن بھی ہے خالی
نبیوں کے نبی تیری شان ہے نرالی

…میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم

غم کے اندھیروں نے گھیرا ہوا ہے
آقا دشوار اب جینا میرا ہوا ہے
بگڑی بنادو میری طیبہ کے والی
نبیوں کے نبی تیری شان ہے نرالی

…میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم

جس کو بلایا گیا وہ ہی عرش بریں ہے
آپ کے سوا ایسا کوئی نہیں ہے
جس کی نہ بات کوئی رب نے بھی ٹالی
نبیوں کے نبی تیری شان ہے نرالی

میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم
کردے میرے آقا اب نظر کرم۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button