Poultry Farming

How to get eggs from chickens in winter

How to get eggs from chickens in winter
As the winter draws to a close, the demand for chickens and eggs is on the rise, and domestic eggs, in particular, will see an increase in demand by January. The use of eggs for energy in the cold increases. Eggs taste good. Because children, young and old all like it, so those who have taken chickens in March and paid attention to them will eat its fruits today, be it farmers or domestic poultrymen, it is possible to get more eggs with a little more attention.


سردیوں میں مرغیوں سے انڈے کیسے لیں

جیسے جیسے سردی آتی جا رہی ہے ویسے ویسے مرغیوں اور انڈوں کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے اور بالخصوص دیسی انڈے ان کی مانگ میں جنوری تک اضافہ دیکھنے میں آئے گا سردی میں توانائی حاصل کرنے کے لیے انڈوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے انڈے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے بچے، جوان، بوڑھے سبھی پسند کرتے ہیں لہذا جن لوگوں نے مرغیاں مارچ میں لی ہیں اور ان پہ توجہ دی ہے آج اس کا پھل کھائیں گے فارمر حضرات ہوں یا گھریلو مرغبان حضرات تھوڑی سی توجہ سے زیادہ انڈوں کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں وہ چیزیں مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں
1 مرغیوں کو زیادہ سے زیادہ روشنی دیں جو کم ازکم رات دس بجے تک ہو اس سے آنکھ روشنی کو جزب کر کے اووری تک پہنچانے کا زریعہ بنے گی اور انڈے بننے کا عمل تیز ہو گا
2 کوشش کریں رات کو ہوا والی جگہ بند کر دیں خصوصاً جو شمال والی سائیڈ پہ ہیں آکسیجن کے لیے جنوبی سائڈ سے تھوڑا حصہ کھولا جا سکتا ہے
3 انڈے والی مرغی کو ساتھ تھوڑی 13 نمبر فیڈ ضرور دیں گھریلو حضرات
4 کوشش کریں رات کا بچا ہوا پانی استعمال نہ کروائیں اور صبح تازہ پانی دیں
5 گاؤں میں پالک اور برسیم آسانی سے مل جاتی ہے لے کر خشک کر لیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیں
6 آج کل مچھلی عام چل پڑھی ہے اگر اس کی ویسٹج مل جائے تو وہ بھی بہتر ہے گرم ہوتی ہے
7 انڈے والی مرغی کو زیادہ خوراک چاہیے ہوتی ہے اس بات کا خیال کریں کہ وہ بھوکی نہ رہے
8 لگاتار انڈے دینے سے کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے اچھا سا وٹامن یا کوئی دیسی ٹوٹکا مثلاً 0 سائز کی چپس دی جا سکتی ہے فیڈ میں ملا کر ایک تو انڈہ کچہ نہیں دے گی دوسرا آ. ڈے پہ داغ نہیں ہوں گے
9 سردیوں میں زمین ٹھنڈی ہو جاتی ہے بہتر ہے نیچے کوئی لکڑیاں وغیرہ رکھ دیں یا کوئی بھی اور چیز تاکہ پاؤں کے زریعے سردی نہ لگے
10 کوشش کریں کہ آگے آنے والے دنوں میں مرغیوں پہ دھوپ کا دورانیہ زیادہ ہو
مندرجہ بالا چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ انڈوں کی بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button