نعتیں

ایسا لگتا ہے مدینے جلد وہ بلوائیں گے

Aisa lagta hai madine jald woh bulwayein ge

ایسا لگتا ہے مدینے جلد وہ بلوائیں گے
جائیں گے جا کر انہیں زخمِ جگر دکھلائیں گے
وہ اگر چاہیں گے تو ایسی نظر فرمائیں گے
خوب روئیں گے پچھاڑوں پر پچھاڑیں کھائیں گے
خشک اشکِ عشق سے آنکھیں ہیں دل بھی سخت ہے
آپ ہی چاہیں گے تو آقا ہمیں تڑپائیں گے
اے خوشاء تقدیر سے گر ہم کو منظوری ملی
رکھ کے سر دِہلیز پر سرکار کی مر جائیں گے
روتے روتے گر پڑیں گے ان کے قدموں میں وہاں
روزِ محشر شافِعِ محشر نظر جب آئیں گے
خلد میں ہوگا ہمارا داخلہ اس شان سے
یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
حشر میں کیسے سنبھالوں گا میں اپنے آپ کو
آ مِرے عطاؔر! آ وہ جب وہاں فرمائیں گے
ہائے اب کی بار بھی عطاؔر جو زندہ بچے
پھر مدینے سے پاکستان روتے روتےآئیں گے

Aisa Lagta hai Madine Jald Wo bulwayeinge
Jayeinge Jakar Unhe Zakhme Jigar Dikhlayeinge

Wo Agar Chaheinge to Aesi nazar Farmayeinge
Khub royeinge pachhadon par pachhade khayeinge

Maut ab to Gumbade Khazra ke saye mein mile
Kab tak Aaqa Darbadar ki thokarein Ham khayeinge

Aye Khusha Takdeer se gar Hamko Manzuri mili
Rakh ke Sar Dehliz par Sarkar ki mar jayeinge

Khuld mein hoga Hamara Dakhila Is Shan se
Ya Rasulallah ka Naara lagate jayeinge

Hashr mein Kaise Sambhalunga Mein Apne Aapko
Aa Mere Attar !  Aa Wo Jab Wahan Farmayeinge

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button