نعتیں

اللہ اللہ نبی کا گھرانہ یہ گھرانہ ورالورا ہے

اللہ اللہ نبی کا گھرانہ یہ گھرانہ ورالورا ہے
اس میں حسنین ہیں فاطمہ ہیں
اس گھرانے میں مشکل کشاء ہیں
لب پر ہیں تذکرے پنجتن کے
پھول مہکے ہیں میرے چمن کے
ایسا ان کے کرم نے نوازا
اپنی قسمت پہ دل جھومتا ہے
امتی ہو شاہ زمن ﷺ کا
ہو بھکاری مولا حسنؑ کا
صدقے جاٶ ان کی عطا کے
دینے والے نے سب کچھ دیا ہے
کعبہ عشق کا ہو نمازی
میں ہو ان کی عنایت پہ راضی
میری تربت پہ لکھنا نیازی
کہ پنجتن کا یہ ادنی گدا ہے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button