نعتیں
آقاﷺ لے لو سلام اب ہمارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
داتا لے لو سالم اب ہمارا
صبا تو مدینے جا کے کہنا خدارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
غم سے ٹوٹے ہوئے عصیاں میں ڈوبے ہوئے
کردو کرم یا نبی ہیں ہاتھ یہ پھلائے ہو ئے
روز محشرامتی کا آپ ہی سہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
نور خدا آپ ہیں شاہ ہدی آپ ہیں
اے سرورامنبیا بحر سخا آپ ہیں
ہے عظمت رب نے تم قرآن اُتارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
چاند کے ٹکڑے ہوئے پٹیرں نے سجدے کئے
سورج پلٹ آگیا یہ معجزے آپ کئے
ساری دنیا پر ہے آقا قبضہ تمہارا
آقا لے کو سلام اب ہمارا
دن رات روتی ہے اُمت تمہارے لئے
ہوجائے نظر کرم آقا ہمارے لئے
طبیہ کی گلیوں کا ہم کو اب ہو نظارہ
آقا لے لو سلام اب ہمارا
صدقےمیں غوث الوریٰ کے
صدقے میں خواجہ پیا کے
صدقے میں احمد رضا کے
صدقے میں کل اولیاء کے
اوج نکلے پڑھتے پڑھتے کلمہ تمہارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا