نعتیں

میرے آقا آؤ کہ مدت ہوئی ہے تیری راہ میں اکھیاں بچھاتے بچھاتے

میرے آقا آؤ کہ مدت ہوئی ہے
تیری راہ میں اکھیاں بچھاتے بچھاتے

تیری حسرتوں میں تیری چاہتوں میں
بڑے دن ہوئے گھر سجاتے سجاتے

میرا یہ ہے ایماں یہ میرا یقیں ہے
میرے مصطفی ﷺسا نہ کوئی حسیں ہے

کہ رخ ان کا دیکھا ہے جب سے
قمر نے نکلتا ہے منہ کو چھپاتے چھپاتے

قیامت کا منظر بڑا پر خطر ہے
مگر مصطفیﷺ کا جو دیوانہ ہو گا

وہ پل پے گزرے گا مسرور ہو کے
نعرہ نبی ﷺ کا لگاتے لگاتے

میرے لب پے مولا نہ کوئی صدا ہے
فقط مجھ نکمے کی یہ ہی دعا ہے

میری سانس نکلے در مصطفیﷺپے
غم دل نبی ﷺ کو سناتے سناتے

یہ ماناکہ اک دن آنی قضا ہے
مگر دوستو تم سے یہ التجا ہے

کہ شہر محمد ﷺکی ہر اک گلی سے
جنازہ اٹھانا گھماتے گھماتے

نہ کعبے سے مطلب نہ مسجد کی چاہت
فقط دل میں حاکمؔ تمنا یہی ہے

جو مل جائے نقش کف پائے احمدﷺ
تو مر جائیں سر کو جھکاتے جھکاتے

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button