نعتیں

شاہ مدینہ شاہ مدینہ

شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
دو عالم کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر ایک شےنقش خیالی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

تیرے لئے ہی دنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تواگر نہ ہوتا
دنیا تھی خالی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

ہے نور تیرا شمس و قمر میں
تیرے لبوں کی لالی سحر میں
پھولوں نے تیری خوشبو چرا لی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

تو نے جہاں کی محفل سجائی
تاریکیوں میں شمع جلائی
ہر سمت چھائی
رات کالی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

مذہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ کے اپنی امت کی خستہ حالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ, شاہ مدینہ
یارسول اللہ یا حبیب اللہ

طیبہ کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ شاہ مدینہ

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button