نعتیں

تمنا مدتوں سے ہے جمال مصطفی (صلى الله عليه واله وسلم) دیکھوں

تمنا مدتوں سے ہے جمال مصطفی دیکھوں
امام الانبیاء دیکھوں حبیب کبریادیکھوں

وہ جن کے دم قدم سے صبح نے بھی روشنی پائی
منورکردی جس نے فضا وہ رہنما دیکھوں

وہ جن کی برکتوں سے ابر و باراں برستےعالم میں
تمنا قلب مضطر کی وہ درےبے بہا دیکھوں

قدم باہر مدینہ سے تصور میں مدینہ ہے
الہی یا الہی عظمتوں کی انتہا دیکھوں

یہ دنیا بے ثبات و بے وفا و غم کا گہوارہ
یہ ہے مطلوب دار بے وفائی میں وفا دیکھوں

وہ مبدا خلق عالم کا درود ان پر سلام ان پر
مولا یہ موقع دے کہ ختم الانبیاء دیکھوں

کبھی ہو حسن کی محفل کبھی ہو شوق کا منظر
کبھی آنسو کی زنجیروں میں عاشق کی صدا دیکھوں

رسول قاسم الخیرات فی دنیا و فی العقبہ
شفیق از نفس سے ما در ما نبی مجتبیٰ دیکھوں

درے جنت پہ حاضر ہوں رسول پاک کے ہم راہ
شفاعت کا یہ منظر یا خدایا میں رضا دیکھوں

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button