نعتیں

ابر کرم گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ابر کرم گیسوئے محمدﷺ
دونوں حرم ابروئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

سب سے انوکھا موئے محمدﷺ
سب سے نرالی کوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

سب کی نظر ہے سوئے کعبہ
کعبہ تکے ہے روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

کعبے کو کس نے بنایا قبلہ
کعبے کا کعبہ روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

سجدۂ سر ہے سوئے کعبہ
سجدۂ دل ہے سوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

سارے چمن میں کس کی خوشبو
خوشبو ہے خوشبوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں
گل میں کھِلا ہے روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

دھارے چلے ہر انگلی سے ان کی
دیکھو وہ نکلی جوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

کس کا مو دیتا ہے گواہی موئے محمد،
موئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

زندہ ہے واللہ! زندہ ہے واللہ! جانِ دوعالم
روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

رشکِ طیبہ کیا ہے دکھاوں دیکھو
قدِ دل جوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

بھینی بھینی خوشبو لہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی
کھل گئے جب گیسوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

اخترؔ خستہ چل دے جناں کو باغِ جناں ہے
کوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم

کلامِ مرشد: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری علیہ الرحمہ

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button