نعتیں

عجب رنگ پر ہے بہارِ مدینہ

عجب رنگ پر ہے بہارِ مدینہ

کہ سب جنّتیں ہیں نثارِ مدینہ

مبارک رہے عَنْدَلِیبو تمہیں گُل

ہمِیں گُل سے بہتر ہیں خارِ مدینہ

مَلائِک لگاتے ہیں آنکھوں میں اپنی

شب و روز خاکِ مزارِ مدینہ

رہیں ان کے جلوے بسیں ان کے جلوے

مِرا دل بنے یادگارِ مدینہ

دو عالَم میں بٹتا ہے صدقہ یہاں کا

ہمیں اِک نہیں ریزہ خوارِ مدینہ

بنا آسماں منزلِ اِبنِ مریم

گئے لامَکاں تاجدارِ مدینہ

شَرَف جن سے حاصل ہوا انبیا کو

وہی ہیں حسنؔ اِفتخارِ مدینہ

از برادرِ اعلیٰ حضرت  مولانا حسن رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button