اللہ کے نام

42- الکریم

Al-Kareem

الکریم نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
کرم سے ہے۔ کرم کے معنی عظمت، شرف، عزت اور جود و سخاوت ہیں ۔ اہل زبان کریم کی صفت میں کہا کرتے ہیں کہ کریم وہ ہے کہ وعدہ کرے تو پورا کر دے۔ قدرت پا کر قصور معاف کر دے، عیب دیکھے اور پردہ پوشی کرے، قصور معلوم کرے اور درگزر فرمائے۔
بے شک اللہ تعالیٰ جملہ معانی کے اعتبار سے کریم ہے۔ وہی کرامتِ حقیقی کا مالک ہے اور وہی صاحب جود و کرم ہے۔
اللہ تعالیٰ کریم ہے کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجنے والا ہے
وَجَآئَ ہُمْ رَسُوْلٌ کَرِیمٌ (الدخان: ۱۷)
اللہ تعالیٰ کریم ہے کوینکہ وہ قرآن کریم کا اتارانے والا ہے۔
اِِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ کَرِیمٌ (الواقعۃ: ۷۷)
اللہ تعالیٰ کریم ہے کیونکہ اجر کریم کا عطا فرمانے والا ہے۔
وَلَہُمْ اَجْرٌ کَرِیمٌ (الحدید: ۱۸)
اللہ تعالیٰ کریم ہے کہ مُدْخَلٌ کَرِیْمٌ کا داخلہ اسی کے حکم میں ہے۔
اللہ تعالیٰ کریم ہے کہ رِزْقٌ کَرِیْمٌ کا عطا فرمانے والا وہی ہے۔
اللہ تعالیٰ کریم ہے اور تمام مخلوق اس کی نوال و کرم سے بہرہ ور ہے۔
اللہ تعالیٰ کریم ہے کیونکہ جواد مطلق اور غنی برحق وہی ہے۔ ﴿فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ کَرِیْمٌ﴾ (النمل: ۴۰)


AL-KAREEM MEANING IN ENGLISH
The Bountiful, The Generous, The One who is attributed with greatness of Power and Glory of status

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button