القدوس نام کا مطلب
القدوس نام کا مطلب ہے پاک ذات
القدوس نام کے فائدے
زوال کے بعدروزانہ بکثرت ورد کرے والے کا دل انشااللہ امراض رُوحانی سے پاک ہو جاءے گا
القدوس نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
قُدُّوْسُ اسم ہے اور اس کا فعل باب نَصَرَ یَنْصُرُ سے آتا ہے۔ یہ تنزیہی نام ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ رب العالمین جملہ نقائص اور عیوب، ارجاس و ادناس سے پاک و منزہ ہے۔
حدیث شریف میں ہے، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد از فراغتِ وِتر ((سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسُ، سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسُ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسُ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَ الرُّوْحِ)) پڑھا کرتے تھے۔ (حصن حصین بحوالہ ابو داود و نسائی وغیرہ)
سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسُ کے فرمودہ میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کی گئی ہے اور اس کے ساتھ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَ الرُّوْحِ کے فرمانے میں حکمت یہ ہے، کہ فرشتے بھی قدسی کہلاتے ہیں ۔ جبرئیل کو بھی رُوْحُ الْقُدُسِ (پاک روح) کہتے ہیں ۔ لہٰذا ایک مسلم کو یہ اعتقاد کر لینا چاہیے، کہ ذاتِ باری تعالیٰ کے تقدس کے معنی صرف اسی قدر نہیں ہیں ، کہ وہ لوازم بشریہ سے پاک و برتر ہے، نہیں اللہ تعالیٰ کی قدوسیت یہ ہے کہ نوری ملائکہ اور پاک روح میں بھی جو نقائص ہیں ، وہ بھی اس کی ذات میں نہیں ۔ روح اور ملائکہ کا مخلوق ہونا، ان کا آغاز و ابتداء، ان کے انجام کی غایت ہی ایسے اوصاف ہیں ، جو ذاتِ سبحانی میں نقص سمجھے جاتے ہیں اور وہ ان سے بھی بالاتر ہے۔
AL-QUDDOS NAME MEANING IN ENGLISH
The Absolutely Pure, The Most Holy,