دُعائیں
سواری پر بیٹھنے کی دعا
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم جب سواری پر بیٹھتے تو یہ دعا مانگا کرتے تھے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا کُنَّا لَهُ مُقْرِنِيْنَ وَ اِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ۔
ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جِس نے اِس کو ہمارے تابع کر دیاحالاں کہ ہم اِسے قابو میں نہیں لا سکتے تھے اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف ضرور لوٹ کر جانے والے ہیں۔