دُعائیں
قرض اور فکر سے خلاصی کی دعا
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے قرض اور فکر سے خلاصی کے لیے یہ دعا مانگنے کا فرمایا۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهَرِالرِّجَالِ۔
ترجمہ: اے الله! میں فکر اور غم سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور قرض کے گھیر لینے اور لوگوں کے دبا لینے سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں۔