دُعائیں
مریض کی عیادت کرتے وقت کی دعا
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے مریض کی عیادت کرتے وقت یہ دعا مانگنے کا فرمایا۔
اَذْهِبِ الْبَآسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ وَاَنْتَ الشَّافِيْ، لَا شِفَاءَ اِلاَّ شِفَائُکَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا۔
ترجمہ: اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما دے اور شفا عطا فرما اور تو ہی شفا دینے والا ہے، کوئی شفا نہیں سوائے تیری شفا کے، ایسی مکمل شفا عطا فرمادے جس کے بعد بیماری باقی نہ رہے۔