نام چونکہ یہ عراق کے شہر نجف اشرف میں پایا جاتا ہے اس لیے اس کا نام در نجف یاز یر نجف مشہور ہے۔
ماهیت
در نجف سفید رنگ کا بلور کی طرح چمک دار پتھر ہے اللہ تعالیٰ نے اس پتھر کو وافر مقدار میں پیدا کیا ہے تا کہ ہر خاص و عام اس مقدس و متبرک پتھر کے فوائد سے بہرہ ور ہو سکے اور اس کے خواص سے فائدہ اٹھا سکے۔
خصوصی فضیلت
یہ پتھر حضرت علی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملا تھا اور حضرت علی اسے بابرکت سمجھتے تھے اور بہت عزیز رکھتے تھے۔ در نجف کا مرتبہ اتنابلند ہے کہ کوئی اور پتھر اس جیسا نہیں ہو سکتا، یہ بہت فضیلت والا اور مقدس و متبرک پتھر ہے اعلیٰ فضیلت کے باوجود یہ پتھر بہت سستا ہے تاریخی اسلامی کتب میں اس کی فضیلت و شرف بتایا گیا ہے نجف اشرف کے بازاروں اور روضہ علی پر عام مل جاتا ہے۔
اقسام
بحری در نجف: یہ پتھر بحری در نجف بلور جیسی چمک والا ہوتا ہے۔
بری در نجف: یہ پتھر بحری در نجف سے کم چمکدار ہوتا ہے۔
فوائد و خواص
یہ واحد پتھر ہے جو ہر انسان کے لیے فائدہ مند اور ہر انسان اسے کسی اندیشے کے بغیر پہن یا استعمال کر سکتا ہے۔
مرض آشوب چشم میں در نجف بہت مفید و مؤثر ہے۔
در نجف کے استعمال سے انسان کو سی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
اس پتھر کا استعمال انسان کے لیے باعث خیر و برکت ہے
اس کے استعمال سے انسان کی دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔
در نجف دافع بلیات و آفات ہے اس کے استعمال سے انسان پر سے تمام آفات اور مصیبتیں دُور ہو جاتی ہیں۔
در نجف کے متعلق حضرت امام جعفر صادق سے روایت ہے کہ آپ نے جب مفصل بن عمر کے ہاتھ میں اس مقدس پتھر سے مزین انگوٹھی دیکھی تو آپ نے مفصل بن عمر سے فرمایا۔ اے مفصل، یہ نگینہ آشوب چشم (آنکھیں دکھنا) میں ہر مسلمان عورت اور مرد کے لیے فائدہ مند ہے۔


