پتھر

زرقون پتھر کے فوائد

Zircon Stone Benefits

زرقون کا شمار قدیم پتھروں میں ہوتا ہے، یہ حجم اور وزن میں الماس سے زیادہ ہوتا ہے اور ظاہری شکل و شباہت میں الماس سے اس قدر مماثلت رکھتا ہے کہ دونوں پتھروں میں امتیاز کرنا دشوار ہو جاتا ہے صرف وزن کے فرق اور حجم کے لحاظ سے ہی اس کی شناخت کی جا سکتی ہے یہ کافی چمکدار پتھر ہے۔

مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
انگریزی میں اس کا نام زرقون ہے
ہندی زبان میں اس پتھر کو گو میدہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
اُردو میں یہ پتھر زرقون کہلاتا ہے اسے گومیہ بھی کہا جاتا ہے لیکن اکثر انگریزی کا نام لیا جاتا ہے
عربی زبان مں اس پتھر کا نام معمل ہے۔
سنسکرت میں اس پتھر کو گو میدک کہتے ہیں۔

زرقون کی اقسام اور رنگت
زرقون کی رنگوں کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
سبز زرقون، نیلا زرقون، نارنجی زرقون، سرخ زرقون، پیلا زرقون، بلوری زرقون، پیلا خاکستری زرقون۔

زرقون کی دو اقسام مشہور اور عام ہیں۔

 جر گونز: یہ ہلکے زرد رنگت کا زرقون ہے یہی زرقون کی اعلیٰ قسم ہے اس کے علاوہ زرقون کی ایک قسم وہ ہے جس میں داغ
شگاف یا چیر کا نشان ہوتا ہے اسے عیب دار زرقون کہا جاتا ہے۔

هائی سنته: یہ زرقون رنگت میں سرخی مائل خاکستری اور تاریخی سرخ ہوتا ہے اس کے بڑے ذخائر سری لنکا میں ہیں ۔

 زرقون کی کیمیائی ترکیب
زرقون میں مندرجہ ذیل کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
سلیکا، زرگونیم، منگنیز، پلاٹینم، کیلشیم

مثبت اثرات اور خصوصیات
یہ پتھر انسان کا حوصلہ بلند کرتا ہے، سمندری طوفان اور حادثات میں معاونت کرتا ہے۔
یہ پتھر روزگار میں اضافہ کرتا ہے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
زرقون انسان کو نا گہانی آفات سے محفوظ رکھتا ہے یہ پتھر دافع بلیات ہے۔
یہ پتھر محبت میں کامیاب کرتا ہے شادی کرنے میں بھی با برکت اور معاون ثابت ہوتا ہے۔
زرقون صحت اور علم کے حصول میں مدد کرتا ہے۔
یہ انسانی ذہن پر خوشگوار اثرات ڈالتا ہے اور پرسکون نیند لاتا ہے۔
اس گھر میں برکت ہوتی ہے جس میں زرقون موجود ہو
زرقون کے استعمال سے انسان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

 زرقون کے طبی خواص اور فوائد
دوران خون:
 زرقون خون کی گردش میں اعتدال پیدا کرتا ہے اور صحت و تندرستی قائم رکھتا ہے
لكنت: اس کے استعمال سے ہکلاہٹ ( لکنت ) ختم ہو جاتی ہے۔
جوڑوں کا درد: اس کے استعمال سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے مرض گٹھیا میں بے حد مفید ہے
فالج و لقوہ: زرقون اعصابی اور امراض لقوہ و فالج میں بطور دوا شفا بخشتا ہے۔
دماغی خشکی: اس سے دماغی خشکی دور ہوتی ہے یہ بے خوابی کے مرض کو ختم کرتا ہے۔
مراق و نسيان: زرقون مرض نسیان اور مراق کو ختم کرتا ہے۔
موذی امراض: یہ پتھر انسان کو آتشک، سوزاک اور جذام جیسے امراض خبیثہ سے محفوظ رکھتا ہے۔
مردانه امراض: یہ پتھر قوت مردمی ( قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے نا مردی کو دور کرتا ہے اور عضو خاص کی کمزوری وستی کو ختم کرتا ہے
سيلان الرحم: زرقون خواتین کے مرض سیلان الرحم (لیکوریا) میں بے حد مفید ہے میہ رحم کوطاقت دیتا ہے۔

زرقون کہاں پایا جاتا ہے
 زرقون دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے ان میں درج ذیل ممالک سر فہرست ہیں جہاں زرقون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان آسٹریلیا، برازیل، ناروے (سویڈن)، سری لنکا، فرانس، تھائی لینڈ برما کیلی فورنیا (امریکہ ) وغیرہ۔

 زرقون کا صنعتی استعمال
 زرقون صرف جسم انسانی کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ اس کے خواص سے صنعت و حرفت میں بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے مثال کے طور پر

فوٹو گرافی: یہ پتھر فوٹوگرافی کی صنعت میں خاصی اہمیت رکھتا ہے اسے فو ٹو گرافی کے اسموک فلش پاؤڈر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جہاں اس کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے

اسپارک پلگ: یہ موٹرسائیکلوں اور دوسرے کئی قسم کے ٹو اسٹروک انجنوں میں لگائے جانے والے اسپارک پلگ بنانے میں استعمال ہوتا ہے

نعم البدل: پلاٹینم زرقون کے کیمیائی اجزاء میں چونکہ پلاٹینم کی مقدار دوسرے اجزاء سے زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ پلاٹینم کا نعم البدل ثابت ہوتا ہے اور پلاٹینم کی جگہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 اٹامک ری ایکٹر: زرقون سے ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے یہ ایٹمی بجلی گھروں کے ری ایکٹروں میں استعمال ہوتا ہے۔

لكى يتهر يا برتھ اسٹون
زرقون کا تعلق سیارہ عطارد سے ہے اور سیارہ عطارد برج سنبلہ اور جوزا پر حکمراں ہے چنانچہ یہ جوزا اور سنبلہ کالکی اسٹون یا موافق پتھر ہے یہ ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کا برتھ اسٹون اور ان ہی لوگوں کو راس آتا ہے جن کا لکی نمبر 5 ہے۔

 تاریخی حیثیت
تاریخی لحاظ سے زرقون کا شمار بے حد قدیم پتھروں میں ہوتا ہے، یہ قبل از تاریخ پتھر ہے اور ابتدائے زمانہ یعنی پتھر کے زمانے سے انسانی استعمال میں ہے اس کا واضح مطلب ہے کہ یہ پتھر کے زمانے سے دریافت ہوا ہے گویا ایک کروڑ سال پہلے دریافت کیا گیا تھا۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button