کبھی یہ درجہ سوئم کے پتھروں میں شمار ہوتا تھا مگر اس کی پیداوار میں کمی اور مانگ میں زبر دست اضافے کے بعد یہ درجہ دوئم کے پتھروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ لاجورد Lazurite اور Lapis ایک ہی خاندان کے دو مختلف پتھر ہیں، ہمارے ہاں دونوں ایک ہی نام سے فروخت ہوتے ہیں، دونوں میں معمولی سا فرق ہے یہ ایک کم قیمت پتھر (Semi Precious) پتھر ہے مگر افادیت کے لحاظ سے کئی بڑے پتھروں سے زیادہ مانگ رکھتا ہے۔
سحری خواص
اکثر قدیم روایتوں میں مرقوم ہے کہ انجیل اور دیگر آسمانی کتابوں میں جس نیلم کا ذکر کیا گیا ہے وہ لا جور دتھا، تقریباً تمام دنیا کے روحانی شفا گر، ہیلی روایت پسند افراد لا جور دضرور پہنتے تھے یہ دونوں پتھر عظیم تر روحانی قوت کے بہاؤ کو انسان کے تابع کر دیتے ہیں اور کائناتی توانائی کو اپنی مرضی کے موافق (ہیلنگ ) شفاء بخشی میں استعمال کیا جاسکتا ہے بدھ مت لامہ بھکشو قدیم مصری قدیم چینی بھی اس کو متبرک اور روحانی طاقتوں کا خزانہ مانتے تھے اور ہیں، چکر تھراپی میں اسے تیسری آنکھ اور کراؤن ) سہرا چکر اتھراپی کھولنے میں استعمال کیا جاتا ہے یہ خوف و ہراس ڈپریشن اور فکروں سے نجات دیتا ہے اور دل میں اطمینان اور سکون پیدا کرتا ہے آج کی شہری زندگی کے مقابلے اور ٹینشن کی فضاء میں یہ نیم قیمتی پتھر نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں، یہ نفسیاتی اور ذہنی عوارض سے محفوظ رکھتا ہے، خواب میں ڈرنے والے بچوں کے گلے میں لٹکانے سے خوف دور ہو جاتا ہے اور برے اور ڈراؤنے خواب آنا بند ہو جاتے ہیں، روحانی شفا گر معالج حکیم اور عامل حضرات ایسے مریضوں سے ملتے وقت ضرور پہنا کریں اس طرح کائناتی توانائی اور آفاقی صحت مندانہ انرجی مریضوں کے اعصاب میں براہ راست منتقل ہو جاتی ہے جس سے مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔
انگلینڈ امریکہ آسٹریلیا، برازیل اور یورپ میں اس کے اسی استعمال میں کامیابی کی وجہ سے اس کی قیمت اور مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے، بہت کمزور مریضوں کو یہ پتھر نہیں دینا چاہیئے اس کے بجائے معالج پتھر اپنے پاس رکھے البتہ جب مریض تو انا ہونے لگے تب آپ اسے چند منٹ یہ نگینہ ضرور پہنے دیں، قدیم مصری اس کی شفاء بخش قوت کے اس قدر قائل تھے کہ وہ اس پتھر کے برابر وزن کا سونا دے کر اس کو خرید لیتے تھے اس پتھر کے کناروں میں سونے کی کناری بنا کر لاکٹ بنوا کر پہننا مستقل طور پر روحانی قوتوں سے رابطہ کروا سکتا ہے۔ یہ پھر عقل، ذہانت فطانت، قوت گفتار اور صحیح فیصلے تک پہنچنے کی بہترین قوت عطا کرتا ہے اس لیے بڑے بزنس مین اسٹاک بروکٹر سیلز و پر چیز کے بڑے افسران کو یہ پھر ضرور پہننا چاہیے یا بغیر تر اشا پتھر ٹیبل پر بطور پیپر ویٹ رکھنا چاہیے اس طرح ان کی قوت فیصلہ میں نمایاں اضافہ ہوگا اور وہ نقصان دہ فیصلے کرنے سے محفوظ رہیں گئے خیال رہے کہ اگر آپ مستقل طور پر روحانی عامل نہیں بنا چاہتے تو اسے 16 سے 18 گھنٹے سے زائد اپنے جسم سے مس کر کے نہ رکھیں، بہتر یہ ہے کہ دن میں پہن لیں اور سوتے وقت اتار کر الماری میں یا قریب رکھیں۔
طبی افعال
یہ خون کی گندگی صاف کرتا ہے خون کے تمام امراض میں مفید ہے یہ صغراء سودا، بلغم خون کی صفائی میں سب سے بہتر ثابت ہو چکا ہے شدید پیٹ کے درد میں فوری افاقہ لاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے اسقاط حمل کے خلاف سب سے موثر پتھر پایا گیا ہے وہ خواتین جو تمام علاج کروا کر تھک چکی ہوں، ان کو بھی اس پتھر نے بے حد فائدہ پہنچایا ہے یہ روحانی اور جسمانی قوت میں اضافہ لاتا ہے، نکسیر بند کر دیتا ہے آشوب چشم، پلکوں کے ٹوٹ کر گرنے اور دانے بنے اور بلا وجہ آنکھ سے پانی جانے کے امراض میں بے حد مفید ہے اس کو پانی میں گھس کر آنکھوں میں لگائیں شدید درد میں بھی کارگر پایا گیا ہے مرگی میں بھی مفید ہے درد گردہ در دجگر اور یرقان میں بھی خاصا کارگر پایا گیا ہے امراض قلب میں بھی بے حد نافع ہے جذام کے مریضوں میں خصوصی فائدہ نظر آتا ہے مالیخولیا اور غائب دماغی کے لیے بھی مفید ہے سرکے میں ڈبو کر سر کے کے ساتھ پتھر میں گھس کر برص کے داغوں پر لگانے سے داغ چند ماہ میں غائب ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی انگشتری میں پہنا مفید ہے اس کے پاؤڈر کو روغن زیتون کے ساتھ ملا کر کسی بھی زخم یا ناسور پر لگانے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے حکماء اور روحانی معالج اس کو چوبیس گھنٹے پہننے کی حمایت کرتے ہیں اسے صرف 12 تا18 گھنٹے پہننا بہت کافی ہے کیونکہ یہ آپ کو مکمل طور پر روحانی دنیا کا باسی ہونے پر راغب کرتا ہے ہلکا سا قبض بھی ہو سکتا ہے نیز سماعت کمزور کرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔



