پکھراج پتھر کے طبی فوائد
پکھراج میں طبی نکتہ نگاہ سے شفا بخشی کی اعلیٰ قوت ہے اور یہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اس کے بے شمار طبی خواص ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
امراض معده و پیٹ : نپکھراج پیٹ معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مفید ہے دست، پیچش ہمہ قسم اور اسہال میں فائدہ پہنچاتا ہے
امراض خبیثه : یہ پتھر آ تشک و جذام جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھتا ہے، حرارت عزیزی میں اضافہ کرتا ہے۔
امراض جلد: یہ جلد کے تمام امراض، خارش، چھپا کی بغل گند گنج وغیرہ کو دور کرتا ہے اور خرابیوں کو اچھا کرتا ہے۔
امراض دوران خون: اس پتھر کو دوران خون کی تمام بیماریوں میں مفید پایا گیا ہے اور یہ ان امراض کو ختم کرتا ہے۔
امراض قلب : پکھراج دل کی تمام بیماریوں کے لیے دوائی پتھر ہے اس کے استعمال سے انسان دل کے امراض سے بچارہتا ہے۔
برص کے داغ: پھراج سے پھلبہری کا علاج کیا جاتا ہے یہ برص کے اثرات اور داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے۔
سرطان یا کینسر : یہ پتھر سرطان اور خون کے سرطان (کینسر) میں دوا کے طور پر فائدہ پہنچاتا ہے
بواسیر خونی و بادی: پکھراج ہر قسم کی بواسیر خونی و بادی کوختم کرتا ہے زہریلے اثرات کو دفع کرتا ہے۔
امراض مثانه : یہ پتھر مثانہ کے امراض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے خاص طور پر مثانے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے، پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے کیونکہ طبی لحاظ سے اس کا مزاج ٹھنڈا ہے۔
منفی اثرات اور نقصانات
پکھراج کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جن کے منفی اثرات سے انسان کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے اس کے چند منفی اثرات درج ذیل ہیں۔
مضر دماغ: زرد رنگ کا پکھراج جس میں سرخ رنگ واضح ہوتا ہے انسانی ذہن اور دماغ میں خرابی پیدا کر دیتا ہے یہ انسان میں دیوانگی اور پاگل پن پیدا کرتا ہے۔
نظام ہضم کی خرابی: سرخی مائل یا کنتھی رنگ والا پکھراج انسانی معدہ اور نظام ہضم میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔
اعصابی امراض: دو متضاد رنگوں والے پکھراج کے استعمال سے انسان اعصابی امراض کا شکار ہو جاتا ہے چنانچہ ان اقسام کے پکھراج کے استعمال سے لازمی گریز کرنا چاہیے۔
پکھراج پتھر کہاں پایا جاتا ہے
یہ زیادہ تر آسٹریلیا، برازیل، چین، سائبریا نائیجریا، اسپین، ہندوستان افریقہ ایران روس اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔ پکھراج کا تعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہے جن پر حکمراں سیارہ عطارد ہے چنانچہ یہ برج جوزا اور سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کالکی اسٹون یا سعد پتھر ہے جبکہ ماہ ستمبر میں پیدا ہونے والے سنبلہ افراد کا یہ برتھ اسٹون ہے، جن لوگوں کا لکی نمبر 5 یا 6 ہے ان کے لیے پکھراج موافق پتھر ہے۔
Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.