یہ بھورے اور براؤن رنگ کا خوشنما چمکدار پتھر ہے اس میں بہت چھوٹے ذرات ستاروں کی طرح چمکتے ہیں، اس کا سنہرا رنگ معرفت الہی پیدا کرتا ہے اس کے افعال و خواص لہنسیا سے ملتے جلتے ہیں، سنگ ستارہ کو گھنے سے اس میں برقی طاقت پیدا ہوتی ہے زمانہ قدیم میں چاندی اور سونے کی ڈبیوں کے خوبصورت ڈھکنے تیار ہوتے تھے یہ پتھر جاپان میں عمدہ پایا جاتا ہے اصلی شکل میں دستیاب ہوتا ہے۔
نام
اس کو سنسکرت میں سورنا مکھی کہتے ہیں۔
کہا جاتا ہے Chrysoprase انگریزی میں
مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں، مثلاً سور ناگلی، کرسو ہر بہبپرن سین وغیرہ۔
خواتین کے لیے فوائد
عورتوں کے لیے بھی قدرت نے اس پتھر میں شفا کا عنصر پیدا کیا ہے خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
وضع حمل: بچے کی پیدائش میں آسانی کے لیے سنگ ستارہ کو در دزه ( زچگی کا درد شروع ہونے پر عورت اپنے سر پر باندھ لے تو وضع حمل آسان ہو جاتا ہے۔
2- مانع حمل: جو خواتین بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی ہوں ان کے لیے سنگ ستارہ مانع حمل دوا کا کام دیتا ہے چنانچہ اگر عورت اس مقصد کے لیے اس پتھر کو دودھ میں ڈال کر استعمال کرے تو اسے حمل نہیں ٹھہرے گا۔ اس کے علاوہ تسکین قلب کے لیے سنگ ستارہ استعمال کیا جائے تو اس سے دل کو فرحت و خوشی محسوس ہوتی ہے پھوڑے اور خاص طور پر ناسور پر لگانے سے ناسور جلدی اچھا ہو جاتا ہے۔
خواص
دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں: دانتوں میں خون آنا وغیرہ میں اس کا منجن استعمال کریں، بلغمی امراض کے لیے مفید ہے اس کا سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
عشق و محبت میں کامیابی قدر و منزلت میں اضافه : مصیبت و مشکل میں مددگار ہوتا ہے دشمن کو سرنگوں کرتا ہے خواب بد سے بچاتا ہے بچوں کو نظر بد سے بچاتا ہے، جن بھوت اور جادوٹو نا وغیرہ کا بہترین علاج ہے۔
لکی اسٹون
علم نجوم میں سنگ ستارہ کا تعلق برج جدی اور برج دلو سے ہے جبکہ اس کا متعلق یا حکمران ستارہ زحل ہے، یعنی یہ ان افراد کا کی اسٹون ہے جن کا برج جدی یا دلو ہے۔




