پتھر

الیگزینڈ رائٹ پتھر کے فوائد

Alexandrite Stone Benefits

یہ پتھر ایک قدیم روی بادشاہ الیگزینڈر کے دور حکومت میں (کوہ پورال) روس میں دریافت ہوا تھا، اس لیے اس کا نام بادشاہ کے نام پر الیگزینڈ رائٹ رکھا گیا اور تب سے یہ دنیا کے ہر ملک میں اسی نام سے مشہور ہے اس پتھر کے مختلف رنگ ہیں اس کی ایک قسم نارنجی رنگ کی ہے یہ دوسرے رنگوں کے مقابلے میں زیادہ خوبیوں اور خواص کا حامل ہوتا ہے باقی رنگ درج ذیل ہیں۔

سرخ، سبز، قرمزی زرد چاکلیٹی۔

اس کی دو قسمیں ہیں۔

سیلونی الیگزینڈ رائٹ یہ پتھر سری لنکا (سیلون ) سے نکالا جاتا ہے یہ سب سے اعلی قسم مجھی جاتی ہے۔

سائبرین الیگزینڈ رائٹ اس پتھر کو سائبریا سے حاصل کیا جاتا ہے۔

خواص

اعتماد و استحکام یہ پتھر انسان میں ثابت قدمی اور فراخ دلی پیدا کرتا ہے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے اور شخصیت کو مضبوط بناتا ہے

حیثیت و مرتبه: الیگزینڈ رائٹ انسان کی سماجی حیثیت اور کاروبار میں ترقی دیتا ہے مرتبہ بلند کرتا ہے

عشق و محبت: یہ پتھر محبت کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے رومانس میں کامیاب کرتا ہے اور محبت میں اضافہ کرتا ہے۔

شخصیت ساز: یہ پھر انسان میں کشش کا موجب ہے یہ آدمی کو پوشش بناتا ہے اور شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے

افزائش حسن نسواں: اس کے استعمال سے خواتین کے حسن و جمال کی افزائش ہوتی ہے یہ خواتین کی نسوانیت اور حسن و جوانی میں اضافہ اور کشش پیدا کرتا ہے۔

کیمیائی عناصر

الیگزینڈ رائٹ میں درج ذیل کیمیائی عناصر پائے گئے ہیں۔

تانبا المونیم، سیسه بیر پلیم، آئرن ۔

لکی اسٹون

الیگزینڈ رائٹ کا تعلق برج اسد سے ہے جس پر ستارہ شمس حکمران ہے چنانچہ یہ اسدی افراد کا لکی اسٹون ہے یہ 24 جولائی تا 23 اگست کے دوران پیدا ہونے والے اسدی افراد کا برتھ اسٹون ہے اور انہی افراد کو راس آتا ہے۔

مقامات دستیابی

عام طور پر الیگزینڈ رائٹ کے ذخائر سیلون مڈغاسکر برازیل اور روس میں پائے جاتے ہیں۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button