پتھر

حجر الیهود پتھر کے فوائد

The Jews' Stone Benefits

یہ پتھر حجر الیہود بیر جتنا بڑا ہوتا ہے اور اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں عام طور پر یہ سبز مومیائی رنگ میں دستیاب ہوتا ہے اور اس پر دوسرے رنگوں کی کئی دھاریاں ہوتی ہیں، اس کے علاوہ یہ دورنگوں میں ملتا ہے سفید رنگ سرخ رنگ سائز کے لحاظ سے دو طرح کا پایا جاتا ہے، چھوٹا پتھر مادہ کہلاتا ہے جبکہ بڑا پتھر نر اور دو اور قسمیں ہیں جو رنگوں کے لحاظ سے پہچانی جاتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک قسم مردوں کو موافق ہے اور دوسری خواتین کو ۔

 سرخی مائل پتھر یہ پتھر خواتین کو فائدہ پہنچاتا ہے

 سفیدی مائل پتھر یہ پتھر مردوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔

سائز یعنی جسامت کے لحاظ سے نہ پتھر مردوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے اور مادہ پتھر خواتین کو راس آتا ہے۔

سحری خواص

من کی مراد: اس پتھر کا استعمال انسان کی دلی مرادیں پوری کرتا ہے

 خوش حال: یہ پتھر انسان کے روزمرہ معمولات میں تبدیلی کرتا ہے اور اسے خوشحال بنا تا ہے۔ یہ با برکت پتھر ہے

 ماحول سے سمجھوتا: حجر الیہود کے اثرات انسان میں ہر حال سے سمجھوتا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں

بحری سفر: حجر الیہود کے استعمال سے انسان کو بحری سفر موافق آتا ہے اور اسے بیرون ملک بھی کامیاب کرتا ہے۔

کاروباری مقبولیت: یہ پتھر انسان کو اس کے منصوبوں میں کامیابی اور کاروبار میں مقبولیت عطا کرتا ہے

روحانی طاقت: حجر الیہود انسان کو بے پناہ روحانی طاقت عطا کرتا ہے عامل حضرات کا پسندیدہ نگینہ ہے۔

کامیاب زندگی: یہ پتھر انسان کو تمام امور میں کامیاب کرتا ہے اس سے زندگی کامیاب گزرتی ہے

سحر شکن: یہ جادوٹونے کے اثرات کو زائل کرتا ہے اس لیے اسے سحرشکن پتھر بھی کہا جاتا ہے۔

ایک روایت: مرز الکھنوی نے اپنی کتاب کرشمہ قدرت میں حجر الیہود سے متعلق ایک قدیم روایت بیان کی ہے جو درج ذیل ہے۔ قدیم زمانے میں ایک سرسبز گلستان میں ایک درویش فقیر آیا وہاں بیر کے درخت بھی تھے جن پر پھل آیا ہوا تھا، اس درویش نے اپنی ضرورت کے تحت کچھ پھل لے لیے یعنی بیر لے لیے باغ کے مالی نے دیکھا تو خفا ہوکر درویش سے طنزاً کہا۔ اس پر ائے مال کو اس طرح تم نے اٹھایا جیسے یہ بیر پتھر کے ہوں۔

مالی کا طعنہ سن کر درویش کو جلال آ گیا مگر اس نے جواب میں صرف اتنا کہا ” یہ بات ہے تو پھر یہ پتھر کے ہی ہوں گے۔ اتنا کہہ کر درویش بزرگ تو وہاں سے چلا گیا لیکن دوسرے دن مالی نے باغ میں آکر دیکھا تو درختوں پر لگے ہوئے بیر پتھر بن چکے تھے۔

طبی افعال

 سوزاک: یہ پتھر سوزاک جیسے مرض میں فائدہ بخش ہے۔

 چوٹ لگنا: جسم کے کسی حصے میں چوٹ لگ جائے تو حجر الیہود کا سفوف بقدر نصف گرام کھانے سے چوٹ کا فائدہ ہوتا ہے۔

 پتھری توڑ: اس پتھر کے استعمال سے گردے اور مثانے میں پتھری نہیں ہوتی ، یہ گردے مثانے میں موجود پتھری کو تو ڑتا ہے اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے جبکہ مزید پتھری پیدا ہونے کے اندیشے کو ختم کرتا ہے

پلکوں کے بال گرنا: یہ پتھر پلکوں کے بال گرنے سے روکتا ہے اس مرض میں حجر الیہود کو چمگادڑ کے خون میں رگڑ کر پلکوں پر لگانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں

امراض مثانه: یہ پتھر مثانہ کے تمام امراض میں بے حد مفید ہے یہ مثانے میں جمے ہوئے خون کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے اس کو استعمال کرنے سے وافر مقدار میں یعنی کھل کر پیشاب آتا ہے یہ مثانے کو طاقت دیتا ہے اور پاک صاف کرتا ہے

شوگر ذیابیطس: حجرالیہود میں شوگر کے مرض کے لیے شفا بخشی کی بڑی طاقت ہے یہ ذیا بیطس کے مریض کے لیے اکسیر ہے۔

 لکی اسٹون

حجر الیہود کا تعلق سیارہ مشتری سے ہے مشتری برج قوس اور برج حوت کا حکمراں سیارہ ہے چنانچہ یہ قوسی اور حوتی افراد کا موافق پتھر ہے یہ نومبر اور فروری میں پیدا ہونے والے قوس اور حوت افراد کو راس آتا ہے اور ان کا لکی اسٹون ہے جن کے نام کے ابتدائی حروف فان بھی ڈرائی سے شروع ہوتے ہیں میدان افراد کا برتھ اسٹون ہے۔

مقامات دستیابی

حجر الیہود زیادہ تر کوریا، مصر، شام سری لنکا ایران، بیروت، ہندوستان اور عراق میں پایا جاتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button