الشکور نام کا مطلب
الشکور نام کا مطلب ہے قدر دان
الشکور نام کے فائدے
معاشی تنگی یا دکھ تکلیف میں مبتلا شخص اگر روزانہ اکتالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے تو انشااللہ تعالی اس سے نجات ہوگی
الشکور نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
شکر سے ہے، شکر کے چند معانی ہیں او اللہ تعالیٰ کا شکور ہونا ان سب معانی سے ہے۔
الف:… شکر کے معنی: مدح و ثنا بیان کرنا ہے۔ اللہت علایٰ شکور ہے، کیونکہ اس نےاپنی ذات کی خود مدح و ثنا فرمائی ہے۔ اپنی صفاتِ عالیہ خود بیان فرمائی ہیں ۔
ب:… شکر کے معنی کسی کام کا قبول کرنا اور کسی خدمت سے راضی ہو جانا ہے۔ اللہ تعالیٰ شکور ہے۔ وہ بندوں کے اعمالِ صالحہ کو قبول فرماتا ہے اور ان کی عبادات و طاعات سے رضامند ہوتا ہے۔ سورہ فاطر میں ہے:
اِنَّہٗ غَفُوْرٌ شَکُوْرٌ ’’وہ تو ضرور ہی غفور اور شکور ہے۔‘‘
نیز اسی سورت میں ہے
اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَکُوْرٌ
’’ہمارا رب گناہ بخشنے والا بھی ہے اور طاعات کو قبول کرنے والا بھی۔‘‘
سورۂ تغابن میں ہے
وَ اللّٰہُ شَکُوْرٌ حَلِیْمٌ ’’وہ طاعات کو قبول کرتا گناہوں پر بردباری فرماتا ہے۔‘‘
ہاں اللہ تعالیٰ شکور ہے، کہ وہ اپنے عباد کو توفیق شکر دیتا ہے۔
ہاں اللہ تعالیٰ شکور ہے، کہ وہ شکریہ شاکرین کو قبول فرماتا ہے۔
ہاں اللہ تعالیٰ شکور ہے، کہ وہ شکر پر نعمتِ مزید اور ارزانی فرماتا ہے۔
ASH-SHAKUR MEANING IN ENGLISH
The Grateful, The Rewarder of Thankfulness, The One who gives a lot of reward for a little obedience