احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر73
صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر73
ہم سے حمیدی نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے دوسرے لفظوں میں بیان کیا ، ان لفظوں کے علاوہ جو زہری نے ہم سے بیان کئے ، وہ کہتے ہیں میں نے قیس بن ابی حازم سے سنا ، انھوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ حسد صرف دو باتوں میں جائز ہے ۔ ایک تو اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے دولت دی ہو اور وہ اس دولت کو راہ حق میں خرچ کرنے پر بھی قدرت رکھتا ہو اور ایک اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے حکمت کی دولت سے نوازا ہو اور وہ اس کے ذریعہ سے فیصلہ کرتا ہو اور لوگوں کو اس حکمت کی تعلیم دیتا ہو ۔