احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر64

صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر64

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا ، ان سے ابراہیم بن سعد نے صالح کے واسطے سے روایت کی ، انھوں نے ابن شہاب سے ، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے ایک شخص کو اپنا ایک خط دے کر بھیجا اور اسے یہ حکم دیا کہ اسے حاکم بحرین کے پاس لے جائے ۔ بحرین کے حاکم نے وہ خط کسریٰ شاہ ایران کے پاس بھیج دیا ۔ جس وقت اس نے وہ خط پڑھا تو چاک کر ڈالا راوی کہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ابن مسیب نے اس کے بعد مجھ سے کہا کہ اس واقعہ کو سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے اہل ایران کے لیے بددعا کی کہ وہ بھی چاک شدہ خط کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button