احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر72

صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر72

ہم سے علی بن مدینی نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے ابن ابی نجیح نے مجاہد کے واسطے سے نقل کیا ، وہ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مدینے تک رہا ، میں نے اس ایک حدیث کے سوا ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی اور حدیث نہیں سنی ، وہ کہتے تھے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھجور کا ایک گابھا لایا گیا ۔ اسے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا کہ درختوں میں ایک درخت ایسا ہے اس کی مثال مسلمان کی طرح ہے ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے ارادہ کیا کہ عرض کروں کہ وہ درخت کھجور کا ہے مگر چونکہ میں سب میں چھوٹا تھا اس لیے خاموش رہا ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے خود ہی فرمایا کہ وہ کھجور ہے ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button