احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر65

صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر65

ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ نے ، انہیں شعبہ نے قتادہ سے خبر دی ، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے کسی بادشاہ کے نام دعوت اسلا م دینے کے لیے ایک خط لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے کہا گیا کہ وہ بغیر مہر کے خط نہیں پڑھتے یعنی بے مہر کے خط کو مستند نہیں سمجھتے ) تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ۔ جس میں «محمد رسول الله‏» کندہ تھا ۔ گویا میں ( آج بھی ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں ۔ شعبہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ میں نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ کس نے کہا کہ اس پر «محمد رسول الله‏» کندہ تھا؟ انھوں نے جواب دیا ، انس رضی اللہ عنہ نے ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button