دُعائیں
بازارمیں نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ ہونے کے لیے پڑھنے والی دعا
اِس دعا کی برکت سے اِنْ شَاءَ اللہ! بازار میں خوب نفع ہو گا اور کوئی گھاٹا نہیں ہوگا اس دُعا کو حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےپڑھا ہے۔
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ السُّوْقِ وَ خَیْرَ مَا فِیْھَاوَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ شَرِّ مَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ اُصِیْبَ فِیْہَا یَمِیْنًا فَاجِرَۃً اَوْ صَفْقَۃً خَاسِرَۃً
ترجمہ: اللہ پاک کے نام سے ، اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اسکی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ !میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جھوٹی قسم کا مرتکب ہوں یا میں خسارے والا سودا کرو