پتھر

بلڈ اسٹون پتھر کے فوائد

Blood Stone Benefits

بلڈ اسٹون کا رنگ اس کے نام کی طرح سرخ نہیں بلکہ سبز ہوتا ہے البتہ اس پر ایسے دھبے یا نشانات موجود ہوتے ہیں جیسے اس پر خون کے چھینٹے پڑے ہوں انہی خون کے دھبوں کی وجہ سے اسے بلڈ اسٹون کا نام دیا گیا ہے اس کا عربی نام حجر الدم ہے۔

اقسام
اگر چہ بلڈ اسٹون خون کے دھبوں والا گہرے سبز رنگ کا ہوتا ہے لیکن اس کی دوسری قسم سرخ رنگ کی بھی ہے لیکن سرخ پتھر آج کل انتہائی نایاب ہے۔

طبی افعال

جریان خون: یہ پتھر ہر قسم کے جریان خون کو روکتا ہے۔

امراض معدہ: یہ پتھر معدے اور پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے شافی علاج ہے معدے کو مضبوط کرتا ہے۔

 انجماد خون: اس پتھر کو استعمال کرنے والے کا خون منجمد اور گاڑھا نہیں ہوتا، خون نارمل پتلا رہتا ہے۔

ناسور و بھگندر: یہ پھر نا سور اور بھگند رجیسے موذی امراض کو ختم کر دیتا ہے

دوران خون کے امراض: بلڈاسٹون انسان کا دورانِ خون (خون کی گردش ) درست رکھتا ہے اور دوران خون کی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

 تاریخی حیثیت
جس وقت اللہ کے نبی حضرت عیسی کو صلیب پر لٹکایا گیا تو یہ پھر اس صلیب کے نیچے ملا تھا چونکہ حضرت عیسی بے گناہ اور مظلوم تھے اسی لیے یہ پتھر ایسے نظر آتا ہے جیسے اس پر خون گرا ہو عیسائیت سے تعلق رکھنے والے یعنی عیسائی لوگ اس پتھر کی صلیب بنا کر تعویذ کی طرح پہنتے ہیں، کیونکہ اس پتھر کی شکل صلیب جیسی ہوتی ہے زمانہ قدیم سے لے کر آج تک حضرت عیسی کے مجسمے بھی بلڈ اسٹون سے تراشے جار ہے ہیں۔ لکی اسٹون: بلڈ اسٹون ان لوگوں کو راس آتا ہے جن کے نام الف‘ عمل سے شروع ہوتے ہیں ان افراد پر اگر برج عطارد کے اثرات منفی ہوں تو یہ پتھر ان اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔ یہ پتھر ایسے افراد کا لکی اسٹون ہے جن کا برج حمل و عقرب ہے یا وہ 21 مارچ تا 19 اپریل کے کسی دن پیدا ہوئے ہیں۔ سورج گرھن کے اثرات فلکیاتی سائنس کے ماہرین کے نزدیک سورج گرہن کے اثرات اس پتھر پر واضح طور پر ظاہر ہوتے ہیں حتی کہ ماہرین کے مطابق اس پتھر میں سورج گرہن بھی دکھائی دیتا ہے۔

کیمیائی ترکیب
کیمیائی ترکیب کے ماہرین نے بلڈ اسٹون کا کیمیائی تجزیہ کیا ہے ان کی تحقیق کے مطابق اس پتھر میں درج ذیل کیمیائی عناصر پائے گئے ہیں۔ سلیکا آکسیجن، میمنیم آکسائیڈ ۔

سحری خواص
محبوب کو تابع کرنا: اگر کوئی اس پتھر کو سعد اوقات میں استعمال کرے تو سنگدل محبوب اس کا غلام ہو جاتا ہے۔

محبت میں کامیابی: محبت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اس پتھر کی انگوٹھی ہاتھ کی درمیانی انگلی میں پہنی جاتی ہے مگر یا در ہے کہ دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں۔

 حفاظت جان: اس پتھر کو پہنے والا جنگ کے میدان میں محفوظ رہتا ہے یہ زندگی کی حفاظت کرتا ہے۔

 جرأت مندی: بلڈ اسٹون کو ہاتھ یا گلے میں پہنے والا آدمی بہادر اور جرات مند ہوتا ہے۔

 امراض شفا: اگر اس پتھر کو تعویذ کے طور پر اس پر نقش کندہ کرانے کے بعد استعمال کیا جائے تو انسان ہر قسم کے امراض سے بچارہتا ہے۔

خوف سے نجات: اس پتھر کو استعمال کرنے (انگوٹھی میں یا گلے میں باندھنے ) سے آدمی کا ہر قسم کا خوف و ڈرنکل جاتا ہے۔

مقامات دستیابی

 اس پتھر کی کافی مقدار مصر برازیل اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔

 بلڈ اسٹون براعظم افریقہ میں بھی بہت زیادہ پایا جاتا ہے جہاں اس کے بے شمار ذخائر ہیں۔

 پاکستان کا بلڈ اسٹون انتہائی اعلی قسم کا اور کافی معیاری تسلیم کیا گیا ہے صوبہ بلوچستان میں اس کے بہت سے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button