اوپل کا کیمیکل فارمولا در اصل سیلیکون ڈائی آکسائیڈ اور پانی کا مرکب ہے اس لیے یہ ان چند پتھروں میں شمار ہوتا ہے جو بالآ خر خشک ہو کر چٹک جاتا ہے اور رنگ تبدیل کرتا ہے۔ اگر اس کا رنگ تبدیل ہو تو سمجھ لیں کہ یہ لیبارٹری میں تیار شدہ فعلی اوپل ہے اس لیے اوپل وغیرہ جیسے پتھروں کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ اسے کچھ دیر سادہ پانی میں یا نباتاتی پانی میں چھوڑ دیا جائے اور خشک کر کے استعمال کیا جائے۔ اوپل کی ساخت عام طور پر 6 درجہ لکھی جاتی ہے مگر چونکہ یہ مختلف چیزوں ( عناصر ) کا مجموعہ یعنی مرکب ہے اس لیے یہ ختی 6.5 درجہ سے لے کر 55 درجہ تک تبدیل ہو سکتی ہے، اس کی کثافت بہت کم ہوتی ہے اس کی دو بنیادی اقسام ہیں ایک نایاب پتھر جو کہ بلور کی طرح رنگ بکھیرتا ہے دوسری عام قسم جو ہمارے ملک میں ” سنگ دودھیا “ کے نام سے مشہور ہے اس کے علاوہ شیشہ اور ایک خاص سیپ سے کئی نفلی پتھر اوپل کے نام سے دنیا میں فروخت ہوتے ہیں۔ Latex Opel بھی لیبارٹری میں تیار ہوتا ہے جو نہ صرف قیمت کے لحاظ سے سنتا ہوتا ہے بلکہ کئی ظاہری وجوہات کی بنا پر اور بہترین اوپل کی مشابہت رکھنے کی وجہ سے تمام ملکوں میں اوپل کے ساتھ ہی فروخت ہوتا ہے چونکہ اوپل کو لیبارٹری میں تیار کرنا اصل اوپل کی کان کنی سے ستا پڑتا ہے اس لیے تمام دنیا میں بڑی تعداد میں نفلی اوپل مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے۔
حوا کا چہرہ
اوپل کو قدیم تاریخ میں حوا کا چہرہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ حوا کی طرح اس کی بھی بے شمار قسمیں اور رنگ ہیں، حوا (عورت) کے موڈ کی طرح اس کی اکثر تمیں رنگت اور چمک تبدیل کرتی رہتی ہیں اوپل کے بے شمار رنگ ہیں تقریباً قوس قزح کے تمام رنگوں اور اس کے علاوہ بھی بے شمار شیڈ میں پایا جاتا ہے جن کا شمار کیا جانا مشکل ہے اس کا رنگ سفید دودھیا سے ملکے گرے تک سفید سے کالے رنگ تک زردی مائل سبز اور نجی اسکائی بلیؤ دھواں جیسا گرے مکمل سیاہ لال گلابی پیلا ہے رنگ ہو سکتا ہے اوپل ٹرانسپیرنٹ نان ٹرانسپیرنٹ اور سیمی ٹرانسپیرنٹ میں پایا جاتا ہے حتی کہ بلور کی طرح آب و تاب اور چمک دمک والا بھی مل جاتا ہے سب سے قیمتی مکمل سیاہ اوپل ہوتا ہے جبکہ نایاب اوپل بے رنگ ہوتا ہے۔
اوپل کے خواص شفا
اوپل کو تمام امراض کا دافع قرار دیا گیا ہے اسے تمام بیماریوں کے حملوں کو روکنے والا پتھر کہا جاتا ہے، یہ آنکھ کی تمام بیماریوں کو ڈ ور کرتا ہے اور زخموں کو بھرتا ہے۔
یہ عام صحت کا ضامن پتھر ہے خاص طور پر معدہ تلی اور پیٹ کی تمام بیماریوں سے شفا بخش ہے۔
اوپل سینے کے اندرونی اعضا تلی، معدہ اور پیٹ کو طاقتور بناتا ہے۔
خواص روحانی
تاریخ میں نیلم اور ہیرے کے بعد سب سے زیادہ کہانیاں اوپل سے ہی منسوب ہے۔ 1829ء میں سر والٹر اسکاٹ نے ایک ناول میں اوپل کی برائی بیان کی تھی، مصنف کی زبر دست سائنسی شخصیت کے سبب لوگوں نے اس کہانی کو حقیقت سمجھ لیا اور اوپل کی حیثیت درجہ اول سے گر کر درجہ سوم میں پہنچ گئی پورے یورپ میں اس کا کوئی خریدار نہ رہا، تقریباً 20 برس تک اس پتھر کو منحوس سمجھا جاتا رہا، آخر جب انگلستان کی ملکہ وکٹوریہ نے اپنے تاج میں سیاہ اوپل لگایا تب جا کر اوپل کی قیمت بحال ہونا شروع ہوئی۔
روحانی اعتبار سے اوپل موڈی افراد کے موڈ میں استحکام پیدا کرتا ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے خصوصی طور پر مفید ہے جن کا خوش قسمتی کا عدد 2 ہے۔
یہ پتھر سوچ بچار کی قوت پیدا کرتا ہے اور یکسوئی عطا کرتا ہے اس لیے مراقبے کے دوران اس کا پہنا نہایت مفید ہے۔ سنگ دودھیا رنگ اس عام اوپل کی بیک گراؤنڈ سفید دودھیا، زرد گلابی ہوتی ہے اس کی شفائی خصوصیات یہ ہیں، یہ آنکھوں کی تمام بیماریوں میں مفید ہے۔
یہ جسمانی نقص اور ضعف بدن کی وجہ سے بولنے کی دشواری و دقت زبان میں لکنت دُور کرتا ہے یہ مرض صرع یعنی مرگی کے مرض میں شفا دیتا ہے۔ یہ افرادی حرکت میں غیر ہم آہنگی کو دور کرتا ہے۔ مردوں میں پائی جانے والی نسوانیت یعنی نسوانی پن کوڈ ورکرنے کیلئے مفید ہے۔ یہ پتھر دماغ کے گلینڈ ز کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ عام اوپل کو ہمیشہ گلے میں لٹکانا چاہیے لیکن طبی استعمال کیلئے یہ ہاتھوں میں بھی پہنا جاسکتا ہے۔ اوپل سیاه سیاہ اوپل خاص او پل ہے یہ گولڈن راؤنڈ بیک گراؤنڈ سے لے کر سیاہ بیک گراؤنڈ تک کے رنگوں میں ملتا ہے۔
طبی خواص
یہ مردانہ اور زنانہ تمام جنسی اعضاء کے امراض میں اکسیری اثر رکھتا ہے۔
امراض خبیثہ کو دُور کرنے میں بے حد مفید ہے۔
یہ مردانہ خصیہ اور زنانہ خصیہ الرحم اور بیضہ دانی کی کمزوری اور نقائص کو دور کرتا ہے۔
سیاہ اوپل طحال تلبلبہ اور تلی کے امراض کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور مکمل شفا دیتا ہے۔
جنسی طور پر ٹھنڈے عورتوں مردوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
روحانی خصوصیات
سیاہ اوپل آفاقی جذبہ محبت کو مستحکم کرتا ہے۔
چونکہ اوپل خیال کی قوت کو استعمال کرتا ہے اس لیے اسے پہننے والے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ اپنی تمام سوچ کو مثبت بنائے تو لازمی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
سیاہ اوپل سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسے انگوٹھی میں یا گردن کے مقام پر پہنا چاہیے۔
یہ انصاف لاتا ہے اگر آپ انصاف پسند نہ ہوں تو یہ آپ کو نقصان بھی دے سکتا ہے اسی لیے اوپل کو برج میزان والوں کا لکی اسٹون ( خوش قسمتی کا پتھر ) کہا جاتا ہے۔
اگر آپ مثبت خیالات رکھنے والے نہیں ہیں اور فطری طور پر حاسد ہیں تو اوپل پہنے سے گریز کریں اسے بیماری کے دوران پہن سکتے ہیں۔
قدیم رومن عقیدے کے مطابق اوپل آنکھوں کے تمام امراض کو دور کرنے کے علاوہ نظر بد کو بھی دُور کرنے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔
یورپین لوگوں کے قول کے مطابق اوپل انسان کو دولت مند بناتا ہے اور عقل و دانش میں اضافہ کرتا ہے۔
جواهر کی رانی
اوپل کا محبت کے معاملات سے گہرا تعلق ہے یہ زندگی میں محبت کا عنصر داخل کرنے والا پتھر بھی کہلا تا ہے۔
اوپل کو جواہر کی رانی بھی کہا جاتا ہے اس لیے کہ یہ نہ صرف انسان کو محبت سے آشنا کرتا ہے بلکہ طمانیت اور خوشی کے احساس بھی اُبھارتا ہے۔
اوپل اشتعال انگیز طبیعت کو کنٹرول کرتا ہے اور غصے کوڈ ورکرتا ہے۔
چینی و جاپانی اقوام کے مطابق اوپل پاکیزگی کا نشان ہے یہ امیدیں پوری کرتا ہے اور تمام امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
اوپل اور خواب
خواب میں آپ سے اوپل گم ہو جائے تو کوئی دوست یا عزیز عارضی طور پر ڈور ہو جائے گا۔
اگر خواب میں اوپل میں چمک نظر آئے تو خوشیاں حاصل ہوں گی۔
اگر اوپل خواب میں دور نظر آئے یعنی اپنے جسم پر نظر نہ آئے تو خوش بختی لاتا ہے
خواب میں اگر خود کو اوپل پہنے دیکھے تو کسی معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہوں گے مگر جزوی طور پر ۔
اگر آسمان میں اوپل دیکھیں یا آسمان اوپل کی رنگت کی طرح دکھائی دے تو آپ اپنے پسندیدہ شخص کو پانے میں کامیاب
ہوں گے۔
اگر اپنے پاس بہت سارے اوپل دیکھیں تو آپ دوسروں کے مشورے یا خیالات کا بالکل دھیان دیے بغیر اپنا کام کرنے والے فرد ہیں اور لاشعور آپ کو تبدیل ہونے کا اشارہ دے رہا ہے۔
اگر آپ تین اوپل اکھٹے دیکھیں تو جسمانی جذباتی اور ذہنی ہم آہنگی کی دلیل ہے۔
سرخ اوپل
یہ اوپل صرف اور نج اور سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں ملتا ہے یہ زرقون اور بلور کی طرح چمک دمک رکھنے والا پتھر ریڈ فائر اویل کہلاتا ہے یہ کئی طرح سے یا قوت کی کوالٹی اور خواص کا حامل ہے۔
طبی و روحانی خواص
ریڈ فائر و پل ذہن کو شفاف کرتا ہے اور ذہنی ابتری کشمکش کو دُور کرتا ہے
یہ خون نہ پیدا ہونے والے امراض میں خون کی دیگر بیماریوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
یہ وجدان کی قوت اور دیگر روحانی قوتوں کو ابھرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ خون کے سرخ ذرات اور عضلات کی نشو ونما کیلئے مفید ہے۔
ریڈ فائر اوپل اضطراب ڈپریشن کوڈ ورکر کے اعصاب کو سکون دیتا ہے
یہ طبیعت میں بشاشت جولانی اور خوشی پیدا کرتا ہے۔
یہ خوف و مایوسی کو دور کر کے تروتازہ اور توانا رکھتا ہے۔
ریڈ فائر اوپل ہیرے کی طرح تمام قوت خود بخود جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پتھر ہے چنانچہ یہ اپنے پہلے پہنے والے کے تمام منفی و مثبت خواص خاص طور پر منفی قوت کو جذب کر لیتا ہے چنانچہ سیکنڈ ہینڈ اوپل پہننے سے حکماء نے منع کیا ہے۔



