اللہ کے نام

83- الرٶوف

Ar-Raoof

الرٶوف نام کا مطلب
الرٶوف نام کا مطلب ہے بہت بڑا مشفق

الرٶوف نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
رأف، رأفۃ، رئُ وف، رآفۃ وریف (رأفًا) سے ہے۔
رافت وہ مہربانی جس کو اشد رحمت کے معنی میں لیا ہے اور بعض نے رحمت کو عام اور رافت کو خاص بتلایا ہے۔ کیونکہ رحمت کے معنی میں دفع ضرر کے علاوہ افضال و انعام بھی شامل ہیں ۔ قرآن مجید میں اسم رء وف ۹ مقامات پر آیا ہے۔ وہ مقامات میں رؤف بالعباد انفرادی حالت میں اور ۷ مقامات میں رء وف الرحیم مرکب حالت میں ہے۔
﴿اِنَّ اللَّہَ بِالنَّاسِ لَرَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ﴾ (البقرۃ: ۱۴۳)
’’اللہ تعالیٰ کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے۔‘‘
﴿وَاللّٰہُ رَئُ وْفٌ بِالْعِبَادِ﴾ (البقرۃ: ۲۰۷)
’’اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑی شفقت کرنے والا ہے۔‘‘
﴿اِنَّہٗ بِہِمْ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ﴾ (التوبۃ: ۱۱۷)
’’بے شک وہ (اللہ) ان سب پر بہت شفیق اور مہربان ہے۔‘‘
﴿اِنَّ رَبَّکُمْ لَرَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ﴾ (النحل: ۷)
’’یقینا تمہارا رب بڑا ہی شفیق اور نہایت مہربان ہے۔‘‘
لہٰذا رؤف الرحیم بھی رحمن الرحیم کے معنی میں برابر ہو جاتا ہے۔ فرق اتنا ہے کہ رحمن الرحیم اللہ کے سوا کسی کو نہیں کہہ سکتے مگر ان ہر دو اسماء کا اطلاق مومنین کے تعلق سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی فرمایا گیا ہے۔ بے شک اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پاک کی بڑی عظمت آشکار ہے۔
اللہ تعالیٰ رء وف رحیم عفویت کے ساتھ ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم رؤف رحیم خصوصیت کے ساتھ ہیں ۔
ہاں اللہ تعالیٰ رء وف ہے۔ اس کی شفقت، اس کا احسان تمام مخلوق پر بلا کسی سبب اور بلا کسی استحقاق اور بلا کسی درخواست کے عام ہے۔ ان حالات کے ساتھ احسان و نوازش، انعام و پرورش فرمانا اللہ تعالیٰ کا خاصہ ہے۔


AR-RAOOF MEANING IN ENGLISH
The Compassionate, The One with extreme Mercy. The Mercy of Allah is His will to endow upon whoever He willed among His creatures

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button