اللہ کے نام

15- القھار

Al-Qahhar

القھار نام کا مطلب
القھار نام کا مطلب ہےاپنی مخلوق پر کامل غلبہ اور اختیار رکھنے والا

القھار نام کے فائدے
یااَلْقَہَّارُ بکثرت ورد کرنے والے کے دل سے دُنیا کی محبت ختم ہو کر خدا کی محبت پیدا ہوگی

القھار نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
قہر سے ہے قہر کے معنی چیرگی و غلبہ ہیں ۔ قَہَّار وہ ہے، جو ہر ایک غالب سے غالب تر ہے۔ جو ہر ایک زبردست کو زیر رکھنے والا ہے۔ سورۂ انعام میں ہے
وَ ہُوَ الْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ (الانعام: ۶۱)
’’وہ اپنے بندوں کے اوپر پورا غالب ہے۔‘‘
سورۂ اعراف میں فرعون کی زبان سے ہے
وَ اِنَّا فَوْقَہُمْ قَاہِرُوْنَ
’’ہم بنی اسرائیل پر پورا غلبہ رکھتے ہیں ۔‘‘
کسی انسان کا یہ دعویٰ کہ وہ کسی دوسرے انسان پر یا قوم پر یا ملک پر غلبہ تام رکھتا ہے،
اتنا ہی غلط ہے، جتنا فرعون کا قول بنی اسرائیل کے مقابلہ میں تھا۔ ایسا دعویٰ تو ذلت و رسوائی اور ہلاکت و تباہی پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔
ہاں رب العالمین ہی کو یہ اسم سزاوار ہے، جو ہماری روح اور ہمارے جسم پر پورا غلبہ رکھتا ہے، ہمارا زمین پر چلنا پھرنا، آسمان کے تلے بے فکر رہنا سہنا محض اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان اشیاء سے ہم کو حق تمتع دیا ہے، ورنہ وہی زمین ہم کو اپنا لقمہ بنا سکتی ہے اور وہی آسمان پر کاہ کی طرح ہم کو جلا سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل آیات پر غور کرو:
اَمِ اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ (یوسف: ۳۹)
’’یا اکیلا اللہ جو سب پر حکمران ہے۔‘‘
وَّ ہُوَ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ (الرعد: ۱۶)
’’وہ تو ایک اور سب کا حاکم ہے۔‘‘
وَّمَا مِنْ اِِلٰہٍ اِِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ (صٓ: ۶۵)
’’اللہ کے سوا جو ایک اور حاکمِ کل ہے اور تو کوئی بھی معبود نہیں ۔‘‘
سُبْحٰنَہٗ ہُوَ اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ (الزمر: ۴)
’’وہ تو پاک ہے، وہی اللہ ہے جو یکتا اور حکمرانِ کل ہے۔‘‘
وَ بَرَزُوْا لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ (ابراہیم: ۴۸)
’’سب کے سب اللہ کے سامنے جو یکتا اور سب کا حکمران ہے، حاضر ہوں گے۔‘‘
لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ لِلَّہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ (المومن: ۱۶)
’’آج بادشاہی کس کی ہے؟ اللہ کی ہے، جو واحد اور قہار (سب پر غالب ہے)۔‘‘


AL-QAHHAR NAME MEANING IN ENGLISH
Dominant, Forceful,

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button