اللہ کے نام

31- الخبیر

Al-Khabeer

الخبیر نام کا مطلب
الخبیر نام کا مطلب ہے خبر رکھنے والا

الخبیر نام کے فائدے
جوشخص سات روز تک بکثرت اس اسم کا ورد کرے گا اس پرانشااللہ تعالی پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے

الخبیر نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
خَبَر سے بھی خَبِیْر بنتا ہے اور خَبُرَتْ سے بھی۔
لہٰذا خبیر وہ ہے، جو جملہ اخبارِ غیب و شہادت کی اطلاع پر حاوی ہے، جو دنیا و آخرت کے احوال کو جانتا ہے، جسے جملہ وقائع کی خبر ہے، جو دانائی و زِیرکی کا مالک ہے۔
جب خبیر کے ساتھ علیم کا اسم ہوتا ہے، تب علیم کا تعلق علم ذات سے ہوتا ہے اور خبیر کا تعلق دوسرے کے افعال سے۔ قرآن مجید میں اس اسم کا اطلاق کہیں اسم بصیر کے ساتھ کہیں علیم کے ساتھ اور کہیں اسم لطیف کے ساتھ ہوا ہے اور یہ جملہ اسماء اطلاع و خبر اور واقفیت و علم کے مختلف مدارج کو ظاہر کرتے ہیں ۔


AL-KHABEER MEANING IN ENGLISH
The All Aware, The One who knows the truth of things

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button