اللہ کے نام

95- البدیع

Al-Badi

البدیع نام کا مطلب
البدیع نام کا مطلب ہے بے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا

البدیع نام کی تفصیل بحوالہ قرآن و حدیث
بَدُعَ بَدْعًا کسی شے کا بنانا۔ کسی سابقہ نمونہ اور مثال کے بغیر بنانا۔
بدعت کو شرعی معنی میں اس لیے بدعت کہتے ہیں کہ اس نئے کام کی کوئی وجہ شریعت میں بروئے حکم الٰہی یا حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہیں ہوتی۔
بدعت کی بابت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ فرمائے ہیں ۔
((مَنْ اَحْدَتَ فِیْ اَمْرِنَا ہٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ۔))
’’جو کوئی شخص ہمارے دین میں کوئی ایسی چیز نکالتا ہے جو ہمارے (عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) دین میں سے نہیں تو وہ مردود ہے۔‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ میں نہایت کثرت کے ساتھ یہ فرمایا کرتے تھے:
((کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ وَّکُلَّ ضَلَاَلَۃٍ فِی النَّارِ۔))
’’ہر ایک نئی بات جو کوئی شخص دین میں نکالے وہ گمراہی ہے اور ہر ایک گمراہی جہنم میں ہے۔‘‘


AL-BADI MEANING IN ENGLISH
The Incomparable, The Origin, The One who created the creation and formed it without any preceding example

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button