احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر67

صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر67

ہم سے مسدد نے بیان کیا ، ان سے بشر نے ، ان سے ابن عون نے ابن سیرین کے واسطے سے ، انھوں نے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے نقل کیا ، انھوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ وہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نے اس کی نکیل تھام رکھی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے پوچھا آج یہ کون سا دن ہے؟ ہم خاموش رہے ، حتیٰ کہ ہم سمجھے کہ آج کے دن کا آپ کوئی دوسرا نام اس کے نام کے علاوہ تجویز فرمائیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ، کیا آج قربانی کا دن نہیں ہے؟ ہم نے عرض کیا ، بیشک ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ، یہ کون سا مہینہ ہے؟ ہم اس پر بھی خاموش رہے اور یہ   ہی سمجھے کہ اس مہینے کا بھی آپ اس کے نام کے علاوہ کوئی دوسرا نام تجویز فرمائیں گے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ، کیا یہ ذی الحجہ کا مہینہ نہیں ہے؟ ہم نے عرض کیا ، بیشک ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ، تو یقیناً تمہاری جانیں اور تمہارے مال اور تمہاری آبرو تمہارے درمیان اسی طرح حرام ہیں جس طرح آج کے دن کی حرمت تمہارے اس مہینے اور اس شہر میں ہے ۔ پس جو شخص حاضر ہے اسے چاہیے کہ غائب کو یہ بات پہنچا دے ، کیونکہ ایسا ممکن ہے کہ جو شخص یہاں موجود ہے وہ ایسے شخص کو یہ خبر پہنچائے ، جو اس سے زیادہ حدیث کا یاد رکھنے والا ہو ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button