احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر222
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 222
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو مالک نے ہشام بن عروہ سے خبر دی ، انھوں نے اپنے باپ ( عروہ ) سے ، انھوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے پر پیشاب کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگایا اور اس پر ڈال دیا ۔

