احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر211
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 211
ہم سے یحییٰ بن بکیر اور قتیبہ نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، وہ عقیل سے ، وہ ابن شہاب سے ، وہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ، وہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا ، پھر کلی کی اور فرمایا اس میں چکنائی ہوتی ہے ۔ اس حدیث میں عقیل کی یونس اور صالح بن کیسان نے زہری سے متابعت کی ہے ۔

