احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر178
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 178
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے اعمش کے واسطے سے بیان کیا ، وہ منذر سے ، وہ ابویعلیٰ ثوری سے ، وہ محمد ابن الحنفیہ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایسا آدمی تھا جس کو سیلان مذی کی شکایت تھی ، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے مجھے شرم آئی ۔ تو میں نے ابن الاسود کو حکم دیا ، انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں وضو کرنا فرض ہے ۔ اس روایت کو شعبہ نے بھی اعمش سے روایت کیا ۔