احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر 230
Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 230
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے یزید نے ، کہا ہم سے عمرو نے سلیمان سے روایت کیا ، انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا ( دوسری سند یہ ہے ) ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالواحد نے ، کہا ہم سے عمرو بن میمون نے سلیمان بن یسار کے واسطے سے نقل کیا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس منی کے بارہ میں پوچھا جو کپڑے کو لگ جائے ۔ تو انھوں نے فرمایا کہ میں منی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے دھو ڈالتی تھی پھر آپ نماز کے لیے باہر تشریف لے جاتے اور دھونے کا نشان ( یعنی ) پانی کے دھبے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میں باقی ہوتے ۔
