احادیثصحیح البخاری
صحیح بخاری، کتاب علم، حدیث نمبر71
صحیح بخاری، کتاب :علم، حدیث نمبر71
ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا ، ان سے وہب نے یونس کے واسطے سے نقل کیا ، وہ ابن شہاب سے نقل کرتے ہیں ، ان سے حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ میں نے معاویہ سے سنا ۔ وہ خطبہ میں فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں ، دینے والا تو اللہ ہی ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا ، انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، یہاں تک کہ اللہ کا حکم یعنی قیامت آ جائے اور یہ عالم فنا ہو جائے ۔