احادیثصحیح البخاری

صحیح بخاری، کتاب وضو، حدیث نمبر154

Sahih al Bukhari, The Book of Ablutions, Hadith No. 154

ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے اوزاعی نے یحییٰ بن کثیر کے واسطے سے بیان کیا ، وہ عبداللہ بن ابی قتادہ کے واسطے سے بیان کرتے ہیں ، وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنا عضو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے ، نہ داہنے ہاتھ سے طہارت کرے ، نہ ( پانی پیتے وقت ) برتن میں سانس لے ۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button