پتھر

یاقوت پتھر کے فوائد

Ruby Stone Benefits

یہ درجہ اول کا پتھر ہے، اس کی چار بڑی قسمیں ہیں، درجہ اول کا شفاف روبی کئی ہزار روپے فی قیراط ہوتا ہے مگر طبی اور سحری فوائد حاصل کرنے کیلئے کسی بھی درجہ کا سرخ یا قوت پہنا جا سکتا ہے لہذا کم قیمت ہونے کی وجہ سے درجہ سوئم کے سرخ یاقوت کا انتخاب کیا گیا ہے تا کہ عام لوگ بھی اس کے خواص سے فائدہ اٹھا سکیں، اس کے بے شمار رنگ اور قسمیں ہیں۔

سحری خواص
روح کو طاقتور بناتا ہے وسوسہ شیطانی دور کرتا ہے دلی مرادیں حاصل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ترقی عزت ورفعت بھی حاصل ہوتی ہے فراخ دلی اور محبت بڑھاتا ہے ازدواجی زندگی کے لیے نہایت مفید اور پر تاثیر مانا جاتا ہے مزاج میں پھرتی اور چستی پیدا کرتا ہے خود اعتمادی ہمت طاقت، شجاعت، ہوشیاری اور زیر کی پیدا کرتا ہے خیالات کے ہجوم کو دور کرتا ہے اور دینی یکسوئی اور ارتکاز پیدا کرتا ہے دشمنوں سے محفوظ رکھنے والا گردانا جاتا ہے عرق النساء وجع المفاصل، گٹھیا کو دور کرتا ہے اور اگر فیملی میں یہ بیماری ہو تو بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھتا ہے تعلقات بڑھاتا ہے پر خلوص دوستی اور محبت حاصل ہوتی ہے اس لیے اس کو زمانہ قدیم سے بہترین شادی کا تحفہ کہا جاتا ہے سہنے والا اگر خطرے میں ہو تو اس کا رنگ زردی مائل ہو جاتا ہے۔

طبی افعال
 پیٹ ومعدے کے تمام امراض خون کے تمام امراض، امراض قلب ہائی اور لو بلڈ پریشر (خصوصاً لو بلڈ پریشر ) ام الصیبان (سوکھے کا مرض ) اسقاط حمل (Palpitation) اختلاج قلب، تھر مباس (Thurumbosis) اور نبض کی رفتار کو اعتدال میں رکھنے میں اس کا جواب نہیں، مرگی، پاگل پن طاعون، گٹھیا، عرق النساء نقرس وغیرہ میں بھی خاصہ افاقہ دیتا ہے جریان سیلان الرحم اور نقاہت ( تمام کمزوری) کے لیے بے حد مفید پایا گیا ہے زہر کے اثرات کو دُور کرتا ہے سانپ اور دشمنوں کے دیے ہوئے زہر سے اس کو پہننے والا عموماً محفوظ رہتا ہے، آنکھوں کے قریب رکھنا آنکھوں کے امراض میں بھی مفید ہے منہ کے قریب رکھا جائے تو منہ کی بد بوکوڈ ور کرتا ہے جن کو سردی زیادہ لگتی ہوان کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے۔

ملتے جُلتے مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button